ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی سے پہلے اور بعد میں جمع بلیک منی کا کوئی سرکاری ریکارڈ دستیاب نہیں

نوٹ بند ی سے پہلے اور بعد میں جمع بلیک منی کا کوئی سرکاری ریکارڈ دستیاب نہیں

Fri, 16 Dec 2016 19:25:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوٹ بند ی سے پہلے اور اس کے بعد ملک میں کل کتنی بلیک منی جمع ہوئی ہے، اس کے بارے میں کوئی سرکاری اعدادوشماردستیاب نہیں ہے۔لوک سبھا میں اننت کمار ہیگڑے کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاکہ 8؍نومبر 2016کو حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ 500 اور 1000روپے کے نوٹوں کی سیریز 9؍نومبر سے بندہوجائے گی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد کتنی بلیک منی جمع ہوئی ہے، اس کا کوئی سرکاری اعدادوشمار دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل2014سے 31؍نومبر 2016تک کی مدت کے دوران 1356مقررہ گروپوں نے 31277کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ آمدنی ہونے کی بات قبول کی ہے، اس کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے کی گئی تلاشی میں 2164کروڑ روپے کے غیر اعلانیہ املاک پر قبضہ کیا گیا ہے۔جیٹلی نے کہا کہ اس مدت میں 14044سروے کئے گئے جس سے 30492کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ یکم اپریل 2014سے 31؍نومبر 2016تک کی مدت کے دوران انکم ٹیکس محکمہ نے فوجداری عدالتوں میں 1544استغاثہ کی شکایتیں دائر کی ہے، براہ راست ٹیکس کے تحت کئے جانے والے جرائم کے لیے 75لوگوں کو جانچ عدالتوں کی طرف سے مجرم قرار دیا گیا ہے۔


Share: